بلاس پور/ رائے پور، 5 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بلاس پور ضلع میں منگل کی شام کوربا پیسنجر ٹرین اور ایک خالی مال گاڑی کے درمیان تصادم میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے جبکہ 20 دیگر زخمی ہیں۔ یہ حادثہ مصروف بلاس پور-کٹنی ریلوے لائن پر لال کھدان اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے نے بدھ کو ایک ریلیز میں کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں مناسب طبی دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اپ اور ڈاون پٹریوں کی مرمت کے بعد آج صبح 5.30 بجے ریل کی آمدورفت بحال کردی گئی۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں ایک اسسٹنٹ لوکو پائلٹ زخمی ہوا ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔