چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ کے والد کیخلاف ایف آئی آر

   

رائے پور : چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے آج سے قانون سے اوپرکوئی نہیں ہونے کے بیان کے فورا بعد پولیس نے ان کے والد نند کمار بگھیل کے خلاف سماجی نفرت پھیلانے کا معاملہ درج کر لیا ۔ ڈی ڈی نگر تھانے میں برہمن برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے وزیراعلیٰ کے والد نندن کمار کے خلاف ان کے برہمنوں کے خلاف دیے بیان کی وائرل ہو رہی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے دفعہ 153 ( اے ) اور دفعہ 505 کے تحت معاملہ درج کرایا ۔