چھوٹے اور درمیانے تجارتی منصوبوں میں خواتین مردوں سے بہتر : آئی ایم ایف ڈائریکٹر

   

دبئی، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹینا جورجیوا کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے حجم کے تجارتی یا اقتصادی منصوبوں کے انتظامی امور میں خواتین مردوں سے زیادہ بہتر کارکردگی کی حامل ہیں۔ انہوں نے یہ بات اتوار کی شام دبئی میں خواتین کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے دوران کہی۔ کرسٹینا کے مطابق مردوں اور خواتین کے درمیان مساوات کو مضبوط بنانا یہ ایک ’’عظیم‘‘ اقتصادی پالیسی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کل دنیا جاگ جائے اور مکمل برابری کی پالیسی لاگو ہو جائے تو اس کے نتیجے میں عالمی دولت میں 1720 کھرب ڈالر کا اضافہ ہو گا .. اور ہماری دنیا آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ امیر ہو جائے گی۔