ضلع کاماریڈی میں میونسپل کمشنرس کو ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت کی ہدایت
کاماریڈی :ضلع کلکٹر کاماریڈی ڈاکٹر شرت نے آج اپنے چیمبر میں فٹ پاتھ پر تجارت کرنے والے تاجرین کو قرضہ جات کی فراہمی پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنرس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھ پر تجارت کرنے والے چھوٹے تاجروں کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے 10؍ ڈسمبر تک صد فیصد اقدامات کریں اور چھوٹے تاجرین کو صد فیصد قرضہ جات فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چھوٹے تاجروں کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں بینک عہدیداروں کے اشتراک سے 15 ؍ ڈسمبر تک سلف ہلپ گروپس کو بینک لنکیج کے ذریعہ قرضہ جات فراہم کریں ۔ میونسپل کے علاقہ میں فٹ پاتھ پر تجار ت کرنے والوں کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کے تینوں میونسپلٹیز میں 7703 فٹ پاتھ کے تاجر سے ان میں سے 5665 تاجروں کو 74 فیصد قرضہ جات فراہم کئے گئے ضلع میں 12773 سلف ہلپ گروپوں میں سے 10513 سلف ہلپ گروپوں کو 388 کروڑ روپئے میں سے 330 کروڑ روپئے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے موپما سنگموں سے متعلق410سنگموں کو 28 کروڑ روپئے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ان میں سے 25 کروڑ قرضہ جات فراہم کئے گئے اور 90 فیصد نشانہ کو پرُ کیا گیا ۔ باقی افراد کو بھی قرضہ جات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر چندرا موہن ریڈی ، ضلع بینک منیجر راجندر ریڈی ، میونسپل کمشنر کاماریڈی دیویندر ، یلاریڈی میونسپل کمشنر محمد قمر ، موپما پی ڈی سری دھر ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔