کریم نگر میں بینکرس اور متعلقہ عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب
کریم نگر :چھوٹے کاروباری اور تاجرین کو قرضہ جات فراہمی کے ذریعہ حکومت کی جانب سے مختص کردہ ہدف کی تکمیل کیلئے بینکر تعاون فراہم کریں ، ضلع کلکٹر کریم نگر ششانک نے یہ بات کہی۔ بروز چہارشنبہ ضلع کلکٹر ششانک نے چھوٹے تاجرین کو قرضہ جات کی فراہمی کے متعلقہ امور پر عہدیداران و بینکروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جاریہ سال چھوٹے تاجرین کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کے متعلقہ دیہی عوام میں شعور بیدار کیا جائے۔ اسکے لئے وزیر اعظم جندھن یوجنا کھاتہ فراہم کرنے ،سواندھی کے تحت قرضہ جات کی فراہمی کیلئے دیہاتوں میں کیمپ کا انعقاد کریں۔ علاوہ ازیں فصل بھیما یوجنا کے تحت زیر التوا درخواستوں کی تنقیح کریں۔ خود روزگار کو بڑھاوا دینے مودرا اسکیم کے ذریعہ قرضہ جات فراہم کئے جائیں۔ کوویڈ 19 کی وجہ معیشت پر رونما ہوئے مضراثرات سے نمٹنے کیلئے چھوٹے تاجروں کو قرضہ جات کی فراہمی سے مالی مدد فراہم ہوگی۔ مرکزی حکومت کے اعلان کردہ پیاکیج کے حصول کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے اور اس سے استفادہ کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کیا جائے۔ اس اسکیم کے ذریعہ چھوٹے تاجروں کو 10 ہزار روپئے نقد رقم فراہم کئے جائیں گے۔ ضلع کے چاروں مونسپلٹی میں بینکوں کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے موصولہ درخواستوں کی تنقیح کرنے اور قرضہ کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ضلع لیڈ بینک مینیجر لکشمن، میپما پی ڈی رویندر ،میپما ڈی ایم سی سریوانی ،بینک مینجروں و دیگر نے شرکت کی۔