چھوٹے شہروں میں زیادہ اسٹارٹ اپ کی قیادت لڑکیاں کررہی ہیں

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ناگالینڈ جیسی ریاست میں گزشتہ سال اسٹارٹ اپس کے رجسٹریشن میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے اور چھوٹے شہروں میں آدھے سے زیادہ اسٹارٹ اپ کی قیادت بیٹیاں کررہی ہیں۔ مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام “من کی بات” میں کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا نے چند دن پہلے ہی نو سال مکمل کر لیے ہیں۔ نو سالوں میں بنائے گئے آدھے سے زیادہ اسٹارٹ اپ ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں سے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا اسٹارٹ اپ کلچر صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں ہے ۔ انبالہ، حصار، کانگڑا، چنگل پٹو، بلاس پور، گوالیار اور واشیم جیسے شہر اسٹارٹ اپ کے مرکز بن رہے ہیں۔