چھوٹے کسانوں کیلئے زراعت کو منافع بخش بنائیں گے: شیوراج

   

نئی دہلی: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ چھوٹے کسانوں کے لیے زراعت کو منافع بخش بنانے پر زور دیا جائے گا۔یہاں کسانوں اور کسان تنظیموں سے ملاقات کے اپنے ہفتہ وار پروگرام کے بعد مسٹر سنگھ نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ کھیتی سے متعلق بہت سے مسائل پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے ایک سے ڈھائی ایکڑ اراضی رکھنے والے کسانوں کو منافع بخش کاشتکاری کے لیے ماڈل زرعی فارمنگ کی تربیت دینے پر زور دیا ہے ۔مسٹر چوہان نے کہا کہ کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان میں سے بعض معاملے متعلقہ ریاستوں کو بھیجے جائیں گے اور محکمے مرکزی حکومت کی تجاویز پر کارروائی کریں گے ۔مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ رابطہ بہت مفید ہے اور اس سے بنیادی مسائل کے بارے میں جانکاری مل رہی ہے ۔ اس کے علاوہ سرکاری اسکیمیں بھی کسانوں تک پہنچ رہی ہیں۔مذاکرات میں شامل کسانوں کا تعلق مختلف تنظیموں اور ریاستوں سے تھا۔