چھٹ پوجا کے موقع پر الرٹ‘ بہار ضلع انتظامیہ نے مسلمانوں کے نام دئے

,

   

مذکورہ احکامات سے ناراض ریاستی محکمہ داخلہ نے کہاکہ وہ اس معاملے میں دیکھ رہا ہے۔ایڈیشنل چیف سکریٹری‘ ہوم عامر سبحانی نے کہاکہ ”غیر دانستہ طور پر اس میں الفاظ داخل کئے گئے ہیں“۔

بہار ڈی جی پی گپتیشوار پانڈے نے کہاکہ ”احکامات کے الفاظ کو تبدیل کرنا چاہئے تھا“۔

پٹنہ۔مقامی پولیس اور انتظامیہ نے ایک احکامات میں مدھیا پورا ضلع مجسٹریٹ شکلہ نے ”چھٹ پوجا کے دوران مسلم کمیونٹی کے شر پسند عناصر کی جانب سے کشیدگی کی وجہہ بننے سے روکنے کے لئے ”متنبہ کیاہے۔

مذکورہ احکامات سے ناراض ریاستی محکمہ داخلہ نے کہاکہ وہ اس معاملے میں دیکھ رہا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری‘ ہوم عامر سبحانی نے کہاکہ ”غیر دانستہ طور پر اس میں الفاظ داخل کئے گئے ہیں“۔

بہار ڈی جی پی گپتیشوار پانڈے نے کہاکہ ”احکامات کے الفاظ کو تبدیل کرنا چاہئے تھا“۔

احکامات میں جس کی اجرائی 31اکٹوبر کو عمل میں ائی مذکورہ ضلع مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ ”ان گلیوں میں پانی کے بہاؤجہاں سے چھٹ پوجا کے لوگ گذرتے ہیں‘ بالخصوص مسلم علاقے سے گذرتے ہیں‘

سڑکوں پر ڈرنیج کے پانی کا بہاؤ کشیدگی کاسبب بنا ہے۔

چھٹ پوجا کے لئے جانے والوں اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ مسلم کمیونٹی کے شر پسند عناصر کی طرف سے چھیڑ چھاڑ کشیدگی کی وجہہ بنے گا۔ چھٹ پوجا کے لئے جانے والوں اور ان کے رشتہ داروں پر قابل اعتراض جملے کہنا بھی نظم ونسق کے لئے نقصان کی وجہہ بنے گا“۔

مذکورہ احکامات میں اس بات پر بھی متنبہ کیا گیا کہ ”شر پسند عناصر کی جانب سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے لئے تالابو ں اور جھیلوں میں مردہ جانوروں کے اعضاء یا مردہ جانور بھی دالے جاسکتے ہیں“۔

ضلع کے 2016میں بہاری گنج علاقے میں دسہرہ اور محرم کے موقع پر ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کا حوالہ بھی دیاگیا‘ مذکورہ صلع انتظامیہ سے کہاگیا کہ وہ وقت رہتے تمام احتیاطی قدم اٹھائیں۔

جب شکلا سے ربط کیاگیاتو انہوں نے سنڈے ایکسپریس سے کہاکہ ”مذکورہ احکامات خفیہ جانکاری کی بناء پر ہیں۔

دیگر اضلاعوں کو بھی اس طرح کی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ہماری سونچ کسی بھی قسم سے فرقہ وارنہ ہم آہنگی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو روکنا ہے“