چھ ریاستوں کے سات اسمبلی حلقہ جات میں نومبر3کے روز ضمنی انتخابات۔ الیکشن کمیشن

,

   

مذکورہ ضمنی انتخابات کے لئے اعلامیہ کی اجرائی 7اکٹوبر کو عمل میں ائے گی۔
نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے پیر کے روز چھ ریاستوں کے سات مخلوعہ اسمبلی حلقوں پر نومبر3کے روز انتخابات کااعلان کیا ہے۔

ضمنی انتخابات کے بہار کے دوسیٹو ں موکاما او رگوپال گنج‘ مہارشٹرا کی اندھیری (ایسٹ) ہریانہ کے آدم پور‘ تلنگانہ کے منو گوڑا‘ اترپردیش کے گولا گورکھ ناتھ او راڈیشہ کے دھام نگر کے لئے منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ووٹوں کی گنتی 6نومبرکے روز مقرر کی گئی ہے۔