چھ لاکھ فلسطینی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

   

واشنگٹن: اقوام متحدہ کے صحت سے متعلق شعبے عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ جاری جنگ بندی کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی مہم میں اب تک چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ تاکہ غزہ میں لڑی جانے والی اسرائیلی جنگ میں بے گھر ہونے والے بچوں کو پولیو کے خطرے سے بچایا جا سکے ۔اسرائیلی جنگ کے دوران 48320 کے قریب فلسطینی قتل کیے گئے ہیں۔ ان قتل کیے گئے فلسطینیوں میں ستر فیصد کے قریب فلسطینی بچے اور عورتیں شامل ہیں۔غزہ میں بچوں کو قطرے پلانے کی یہ مہم پچھلے بیس برسوں سے زیادہ عرصے میں پہلی بار چلائی جارہی ہے ۔ اس مہم کا فیصلہ ایک دس ماہ کے فلسطینی بچے میں پچھلے اگست کے دوران پولیو کی وجہ سے معذوری سامنے آنے پر کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد ستمبر میں پولیو کا ایک راؤنڈ کیا گیا تھا۔پچھلے سال ستمبر میں 95 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف بنایا گیا تھا۔