بیجاپور، 11 نومبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں منگل کے روز سکیورٹی فورسز اور ماؤ نوازوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں چھ ماؤ نواز مارے گئے ہیں۔ جھڑپ کی جگہ سے خودکار اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور ماؤنوازوں کا لٹریچر برآمد ہوا ہے ۔ یہ کارروائی بیجاپور ضلع کے نیشنل پارک علاقے میں کی گئی، جہاں صبح سے ہی سکیورٹی فورسز اور ماؤ نوازوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔