چہارشنبہ کو پرانے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی سربراہی نہیں ہوگی

   

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں 3 جنوری کو پانی کی سربراہی متاثر ہوگی۔ حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق 3 جنوری کی صبح 6 بجے سے 24 گھنٹے تک سربراہی متاثر رہے گی۔ سنتوش نگر میں پانی کی سربراہی سے متعلق مرحلہ اول کی تکمیل کیلئے پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے جن علاقوں میں سربراہی مسدود رہے گی ان میں میر عالم ، کشن باغ، سنتوش نگر، ونئے نگر، سعیدآباد، چنچل گوڑہ، یاقوت پورہ، مادنا پیٹ، ریاست نگر، علی آباد، بگل کنٹہ، افضل گنج و نئے شہر میں نارائن گوڑہ، ایڈیکمیٹ، شیوم روڈ، نلہ کنٹہ، چلکل گوڑہ اور دلسکھ نگر شامل ہیں۔ واٹر بورڈ کے مطابق ان علاقوں کے اطراف محلہ جات بھی پانی کی سربراہی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ضروری متبادل انتظام کے طور پر پانی کا ذخیرہ کرلیں اور تعاون کریں۔1