چہل کی یوٹیوبر دھنا شری سے شادی

   

نئی دہلی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یوزیندرا چہل نے معروف یوٹیوبر اورکوریوگرافر دھنا شری ورما سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دونوں کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی اور اب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔شادی کی تقریب میں گھر کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ تقریب گروگرام میں روایتی انداز میں منعقد کی گئی۔شادی کی تقریب میں کوریوگرافردھناشری ورما نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا تھا جبکہ دلہے چہل سنہری رنگ کی شیروانی میں ملبوس تھے۔یوزیندرا چہل ہندوستان کی 54 ونڈے اور 45 ٹی 20 میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا میں بھی ٹی 20 اسکواڈ میں اسکواڈ کا حصہ تھے۔ دوسری جانب دھنا شری ورما پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم یوٹیوب پر ان کی کوریوگرافی کی ویڈیوز بے حد پسندکی جاتی ہیں اور ان کے فالوورزکی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔