چیرمین ضلع پریشد میدک کا عہدہ بی سی خاتون کیلئے مختص

   

میدک۔ 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع میدک میں شامل اضلاع سدی پیٹ، سنگاریڈی اور میدک کیلئے امسال منعقد شدنی ضلع پریشد انتخابات کے بعد علیحدہ ضلع پریشد کا قیام عمل میں آئے گا۔ ریاستی حکومت نے اس امر سے متعلق اپنے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ قبل ازیں متحدہ ضلع سطح پر ضلع پریشد قائم تھا۔ اب ماہ مئی میں تینوں اضلاع کیلئے علیحدہ ضلع پریشد ہوگا۔ اسی طرح حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع کیلئے ضلع پریشد صدرنشین کے تحفظات کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اس طرح سے ضلع پریشد میدک بی سی خاتون کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ سدی پیٹ ضلع پریشد بھی خاتون کیلئے مختص کیا گیا ہے اور سنگاریڈی ضلع پریشد بھی خاتون کیلئے مختص رہے گا۔