چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا ’کمیٹی کے رکن جج نہیں، وہ صرف اپنی رائے دیں گے‘

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ میں ایک معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے زرعی قوانین کے تعلق سے بنائی گئی کمیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک انتہائی اہم بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ صرف اس لیے ایک شخص کمیٹی کا رکن بننے کا لیے نااہل نہیں ہو سکتا کہ اس نے پہلے اپنا کوئی نظریہ بیان کیا ہے۔ ساتھ ہی چیف جسٹس بوبڈے نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی کے اراکین کوئی جج نہیں ہوتے ہیں۔ کمیٹی کے اراکین صرف اپنی رائے دے سکتے ہیں، فیصلہ تو جج ہی لیں گے۔