حیدرآباد ۔17 ۔ نومبر (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کے جج کے خلاف چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن رے ڈی کے چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب کے معاملہ پر 12 ڈسمبر کو سماعت ہوگی۔ جگن موہن ریڈی کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی اور چیف جسٹس کو مکتوب روانہ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے آج ابتدائی سماعت کے بعد 12 ڈسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس ایم ایم سندریش پر مشتمل ڈیویژن بنچ سماعت کرے گا ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کی علحدہ سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ر