چیف سکریٹری تلنگانہ کی میعاد میں مزید توسیع کا منصوبہ

   

حیدرآباد۔6۔اگسٹ۔(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ چیف سیکریٹری کے راما کرشنا راؤ کی معیاد میں 3ماہ کی توسیع کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے سابق میں مؤظف عہدیداروں کو دوبارہ عہدوں پر فائز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف سیکریٹری مسٹر کے راما کرشنا راؤ جو اپنی خدمات سے جاریہ ماہ کے اواخر میں وظیفہ حسن پر سبکدوش ہونے والے ہیں ان کی خدمات میںتوسیع کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور کہا جا رہاہے کہ چیف سیکریٹری کے عہدہ پر فائز مسٹر کے راما کرشنا راؤ کی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے ریاستی حکومت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی خدمات میں توسیع کے متعلق غور کر رہی ہے لیکن سرکاری عہدوں پر تقرر کے سلسلہ میں قوانین کے ماہرین کا کہناہے کہ مؤظف عہدیدار کو چیف سیکریٹری کے عہدہ پر برقرار رکھا جانا درست نہیں اسی لئے اگر ان کی خدمات میں توسیع کے سلسلہ میں اقدامات کئے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن اگر انہیں اسی عہدہ پر برقرار رکھا جاتا ہے تو ایسی صورت میں چیف سیکریٹری کے عہدہ کے لئے اہل عہدیداروں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہوگا۔ حکومت تلنگانہ 1991 بیاچ سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس عہدیدار وچیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ مسٹر کے راما کرشنا راؤ کی خدمات میں توسیع کے سلسلہ میں مختلف قوانین کا جائزہ لے رہی ہے اور کہا جار ہاہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے نئے عہدیدار کو چیف سیکریٹری کے عہدہ پر نامزد کرنے کے بجائے فوری طور پر ان کی خدمات میں توسیع دینے پر غور کیا جارہا ہے۔3