حیدرآباد 28 اگسٹ ( سیاست نیوز ) مرکزی حکومت نے چیف سکریٹری تلنگانہ مسٹر کے راما کرشنا راؤ آئی اے ایس کی میعاد میں 7 ماہ کی توسیع کو منظوری دیدی ہے ۔ یہ توسیع یکم ستمبر 2025 سے31 مارچ 2026 تک کیلئے ہوگی ۔ واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ نے چیف سکریٹری کے راما کرشنا راؤ کی خدمات میں توسیع کیلئے مرکزی حکومت کو ایک مکتوب روانہ کیا تھا ۔ انڈر سکریٹری برائے حکومت ہند مسٹر بھوپیندر پال سنگھ نے پرنسپل سکریٹری جی اے ڈی حکومت تلنگانہ کو جوابی مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ کے راما کرشنا راؤ آئی اے ایس کی خدمات میں توسیع کی حکومت تلنگانہ کی درخواست کو مرکزی حکومت نے منظوری دیدی ہے ۔