حیدرآباد16 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج ضلع کلکٹر رنگا ریڈی دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے جی او 317 کے تحت سرکاری ملازمین کی تقسیم و الاٹمنٹ کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں سے بات کی اور مسائل کی سماعت کی۔ تنظیموں نے ملازمین کی تقسیم کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے چیف سکریٹری سے درخواست کی کہ ایک ملازم کی تقسیم مکمل ہوتے ہی پروموشن اور تبادلے کئے جائیں ۔ چیف سکریٹرینے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ کو چیف منسٹر سے رجوع کریں گے۔ اس موقع پر کلکٹر اموئے کمار ، ایڈیشنل کلکٹر پرتیک جین ، تروپتی راؤ اور دیگر موجود تھے۔ ر