چیف منسٹربہار نتیش کمار کی مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات

   

پٹنہ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے کارگذار صدر جگت پرکاش نڈا نے منگل کے دن چیف منسٹر بہار نتیش کمار سے ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان ریاست کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات آئندہ سال مقرر ہیں۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری انچارج برائے ریاست بھوپندر یادو ، ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی اور ریاستی بی جے پی کے صدر سنجے جیسوال نڈا کے ساتھ ون اینی بیسٹ مارگ پر گئے۔