چیف منسٹرسدارمیا اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے لیا حلف

,

   

کرناٹک میں نئی حکومت کی تشکیل،8 ارکان اسمبلی بھی بنے وزیر، اپوزیشن اتحاد کا مظاہرہ

بنگلورو: کرناٹک میںآج سدا رامیا نے بحیثیت چیف منسٹر اور ڈی کے شیو کمار نے ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ریاست کونیا وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ مل گیا ہے۔ گورنر تھاورچند گہلوت نے حلف چیف منسٹر ‘ ڈپٹی چیف منسٹر اور 8ارکان اسمبلی کو حلف دلایا۔ سدارمیا کی بحیثیت چیف منسٹرٰ یہ دوسری میعاد ہے۔ وہ اس سے قبل 2013 اور 2018 کے درمیان اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔سی ایم اور ڈپٹی سی ایم کے علاوہ جن ایم ایل اے نے آج وزیر کی حیثیت سے حلف لیا ان میں جی پرمیشور، کے ایچ مْنی یپا، کے جے جارج، ایم بی پاٹل، ستیش جارکی ہولی، پریانک کھرگے، رامالنگا ریڈی اور بی زیڈ ضمیر احمد خان کے نام شامل ہیں۔تقریب حلف برداری میں اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس لیڈر راہول گاندھی، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن، جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور این سی پی کے بزرگ رہنما شرد پوار نے شرکت کی۔اس کے علاوہ تمل سوپر اسٹار کمل ہاسن، کنڑ سوپر اسٹار شیوراج کمار، مقبول اداکار دنیا وجے، اداکارہ سے سیاست دان بنی رامیا، اداکارہ نشویکا نائیڈو، اداکارہ سے سیاست دان بنی اوماشری اور فلم ڈائریکٹر‘ پروڈیوسر وی راجندر سنگھ بابو نے بھی تقریب میں شرکت کی۔حلف برداری تقریب میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے مظاہرے کی بھر پور کوشش کی گئی تاہم اکھلیش یادو اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی تقریب سے غیر حاضر رہے۔اوڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائک اور تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کو تقریب کیلئے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
پہلے ہی دن‘ پہلی کابینہ میٹنگ میں 5 وعدوںکو منظوری
سدارامیا حکومت نے حلف برداری کے بعد پہلی کابینہ میٹنگ میں ہی انتخاب میں کیے گئے 5 گارنٹی کے وعدوں کو منظوری دے دی ہے۔ پہلا دن، پہلی کابینہ میٹنگ- کرناٹک کو دی ہوئی ہماری 5 گیارنٹی کو منظوری مل چکی ہے۔‘ان پانچ گارنٹیوں میں ’گرہ جیوتی‘، ’گرہ لکشمی‘، ’اَنّ بھاگیہ‘، ’یوا ندھی‘ اور ’اْچت پریان‘ شامل ہیں۔