جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ہندوؤں میں اچھوت کی روایت کے خلاف مہم چلانے کی اپیل ہے ۔تاریخی ڈانڈی مارچ کے 91 سال مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر گہلوت نے آج یہاں بجاج نگر سے گاندھی سرکل تک پیدل مارچ کیا۔ مسٹرگہلوت نے کانگریس کارکنوں سماجی رضاکاروں کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے گاندھی سرکل تک پہنچے اور مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلپوشی کی ۔ مسٹر گہلوت نے ملک میں مذہب پر مبنی سیاست کرنے والی تنظیموں کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ابھی ہندو اور مسلمانوں کی بات کرتے ہیں اور پھر آگے چل کر وہ دلتوں اور اعلی ذات کے مابین امتیازی سلوک کی بات کرسکتے ہیں۔