ممبئی: این سی پی قائدجینت پاٹل نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ مہاراشٹرا انیل دیشمکھ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ کسی کو خوش کرنے کیلئے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے خط لکھا ہے۔ پاٹل نے یہ بھی کہا ہے کہ سچن ویزے کو شیو سینا سے جوڑنا غلط ہوگا۔ سابق پولیس کمشنر کے اس بیان کے بعد ریاست کی سیاست گرما گئی ہے۔ وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے فون پر شردپوار سے بات چیت کی ہے۔ بعدازاں انہوں نے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے سے بھی بات کی ہے اور ان کے سامنے بھی اپنا موقف رکھا ہے، ساتھ ہی اس معاملے کی تحقیقات کی گزارش کی ہے۔