چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

بھینسہ : بھینسہ ڈیویژن کنٹالہ منڈل مستقر کا مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیتے ہوئے ایک تقریب کے دوران کنٹالہ منڈل کے مختلف مواضعات کے 28 استفادہ کنندگان میں علاج و معالجہ کے لئے منظورہ سی ایم ریلیف فنڈ کے چیکس بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر سابق ایم پی پی راما راؤ، پی اے سی ایس چیرمین گجارام ، دتو ، موضع سرپنچ سمتا اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر استفادہ کنندگان نے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی اور تلنگانہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔