چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

بھینسہ 22/جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر سے وابستہ دونوں طبقات کے چار استفادہ کنندگان میں علاج و معالجہ کے لئے سی ایم ریلیف فنڈ کے تحت منظورہ چیکس کو مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے اپنی قیامگاہ واقع موضع دیگاں میں بی آر ایس قائدین جن میں عبدالاحد سینئر قائد، سائیناتھ ، بھوجارام ، عبدالواسیع رسول سابقہ ٹاؤن یوتھ صدر ، سید جاوید ، احمد بلعلہ مؤذن مسجد پنجہ شاہ ، سید عاطف و دیگر کے حوالے کیا بتایا گیا ہیکہ شہر کے مسلم استفادہ کنندگان جن میں شیخ احمد حْسین (60 ہزار) اور محمد مْحسن (21 ہزار) کی نمائندگی عبدالواسیع رسول سابقہ ٹاؤن یوتھ صدر جبکہ مدھوکر (ایک لاکھ) اور چننا بائی (22 ہزار) کی نمائندگی سائی ناتھ نے رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی سے کی تھی جس پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے کامیاب کاروائی کے ذریعہ سی ریلیف فنڈ کے ذریعہ رقم کی منظوری عمل میں لائی جس پر تمام نے اظہار تشکر کیا۔