چیف منسٹر اور وزیر کی تصاویر پر غلط نام درج کرنے پر سوریہ پیٹ کلکٹر کی برہمی

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سوریہ پیٹ کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے تلنگانہ کی یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیانر تیار کیا جس میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی تصویر پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور وزیر اتم کمار ریڈی کی تصویر پر ضلع کلکٹر تحریر کیا ۔ سوریہ پیٹ ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کی اس لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس بیانر کو فوراً نکالنے کے احکامات جاری کئے ۔۔ ش m/b