حیدرآباد 6 اگسٹ ( سیاست نیوز ) گذشتہ ہفتے بارش سے نقصانات کے بعد چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر اے سیتاراما راجو ‘ کونا سیما اور ایلورو اضلاع کا کل پیر کو دورہ کریں گے ۔ وہ متاثرہ مقامات پر مقامی عوام سے ملاقات کریں گے اور ان کے نقصانات کا جائزہ لیں گے ۔ چیف منسٹر پیر کو کچھ مقامات کا دورہ کرنے کے بعد شام میں راجمنڈری گیسٹ ہاوز میں حکام کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ چیف منسٹر منگل کو بھی متاثرہ مقامات کا دورہ کرنے والے ہیں۔