چیف منسٹر اے پی کی روانگی کے دوران کسانوں کا احتجاج

   


حیدرآباد۔ آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں نے انتباہ دیا کہ دارالحکومت کی اراضیات کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی تو بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا جائے گا۔ایک ریاست ایک دارالحکومت کے مسئلہ پر کئی دنوں سے احتجاج کرنے والے کسانوں کی اور خواتین کی بڑی تعداد نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے کابینہ کے اجلاس کے لئے سکریٹریٹ روانگی کے دوران مندڈم علاقہ کے قریب کسانوں نے جئے امراوتی۔وشاکھاپٹنم کا اسٹیل پلانٹ اے پی کا حق جیسے نعرے لگائے ۔بہبودی اسکیمات کے نام پر عوام کی رقومات کا غلط استعمال کیاجارہا ہے ۔اس رقم کا استعمال دارالحکومت امراوتی کی ترقی کے لئے کیاجانا چاہئے ۔کسانوں اور خواتین کی بڑی تعداد کے احتجاج کے پیش نظر ویلگاپوڑی میں سکریٹریٹ جانے کے راستہ پر پولیس کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی تھی۔ مندڈم علاقہ میں کسانوں کے احتجاجی کیمپ کے قریب بھی بھاری پولیس دیکھی گئی۔پولیس نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ وزیراعلی کی روانگی کے دوران بھوک ہڑتالی کیمپ سے کوئی بھی کسان باہر نہ نکلنے پائے ۔