چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا دورہ اضلاع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ستمبر سے اضلاع کا دورہ شروع کریں گے تاکہ مقامی عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جاسکے اور وہ وعدے پورے کئے جاسکیں جو اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے موقع پر کئے گئے تھے ۔ کے سی آر نے تلنگانہ بھون میں پارٹی پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اضلاع میں آر ٹی دفتر کی تعمیر کے سلسلے میں متعلقہ ذمہ داروں کو چیکس تقسیم کیے گئے ۔ کے سی آر نے پارٹی کیڈر کو ہدایت دی کہ وہ تعمیرات کا کام جلد مکمل کرلیں۔۔

بلدی انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ : سی پی ایم
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سی پی ایم تلنگانہ کے سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے بڑھتے ہوئے قدم صرف سی پی ایم روک سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ بلدی انتخابات میں سی پی ایم مقابلہ کرے گی اور زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی ۔ ٹی ویرا بھدرم نے بی جے پی پر مذہبی جذبات بھڑکا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ۔۔