رانچی :جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین نے ای ڈی کے خلاف آج سپریم کورٹ میں ایک رِٹ پٹیشن داخل کر دی ہے۔ انھوں نے ای ڈی کے سمن پر جمعرات کو اس کے رانچی میں واقع زونل دفتر میں حاضر ہونے کی جگہ اس کی اطلاع ایک پیغامبر کے ذریعہ بھجوا دی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ انھوں نے ای ڈی کے سمن کو چیلنج دیا ہے یا اس کی پوری کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔ ہیمنت سورین کے رویہ سے یہ ضرور صاف ہو گیا ہے کہ وہ جانچ ایجنسی کے ساتھ اب آر پار کی لڑائی کیلئے تیار ہیں۔ ای ڈی نے24اگست کے سمن میں کہا ہے کہ وہ رانچی واقع زونل دفتر میں موجود ہو کر اپنی ملکیت کی تفصیل پر بیان ریکارڈ کرائیں۔