چیف منسٹر دہلی سے واپس، پرگتی بھون میں اعلیٰ عہدیداروں کا خصوصی اجلاس

   

انتظامی امور کا جائزہ، لا اینڈ آرڈر پو خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت، انتخابی مہم پر بھی غور و خوص
حیدرآباد۔ 19 اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے دہلی سے لوٹتے ہی پرگتی بھون میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی منوگوڑ کے ضمنی انتخابات پر بھی غور و خوص کیا۔ ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد چیف منسٹر کے سی آر اترپردیش سے دہلی روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے ایک ہفتہ تک قیام کیا۔ بی آر ایس کے عارضی آفس کے قیام اور ٹی آر ایس پارٹی کے نئے آفس کی تعمیری کاموں کا جائزہ لیا جس کی میڈیا کو معلومات فراہم کی گئی۔ اس کے بعد چیف منسٹر کے دہلی میں قیام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ جیسے ہی چیف منسٹر حیدرآباد پہنچے پارٹی کے ذرائع نے چیف منسٹر کے دہلی میں پروگرامس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے چند کسان تنظیموں کے قائدین، صحافیوں، سماجی جہد کاروں کے علاوہ چند ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کرنے کی اطلاع دی گئی۔ حیدرآباد پہنچتے ہی چیف منسٹر نے پرگتی بھون میں اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا جس میں چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی مہیندر ریڈی کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند، کمشنر پولیس سائبر آباد اسٹیفن رویندرا نے شرکت کی۔ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی، فلاحی اسکیمات پر عمل آوری، ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخابات کا بھی چیف منسٹر نے جائزہ لیا ہے اور پارٹی کے چند سینئر قائدین سے ملاقات کی۔ انتخابی مہم چلانے والے پارٹی کے قائدین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر بھی انتخابی مہم چلانے والے مین پارٹی قائدین کی جانب سے چیف منسٹر کا شیڈول تیار کیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے پارٹی قائدین کو مائیکرو لیول پر انتخابی مہم چلانے اور تمام رائے دہندوں کے دروازوں کو کھٹکھٹانے کی ہدایت دی ہے۔ چند قائدین کی جانب سے انتخابی مہم میں سستی اورکاہلی کا مظاہرہ کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے والے تمام قائدین سے رابطے میں رہنے کی کے ٹی آر اور ہریش راؤ کو خصوصی ہدایت جاری کی۔ ن