چیف منسٹر راجستھان گہلوٹ بھی وباء سے متاثر

   

جئے پور : چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے جمعرات کے دن کہا کہ کورونا وائرس کے معائنے میں اُن کی رپورٹ کورونا سے متاثر افراد کی فہرست میں شامل ہے ۔ 69سالہ کانگریس قائد اپنے آپ کو دوسروں سے الگ تھلگ رکھیں گے ۔ ان کی بیوی سمیتا پہلے ہی اس وباء سے متاثر ہوچکی ہیں ۔ اشوک گہلوک نے کہا کہ ان کے معائنہ کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے ۔ حالانکہ ان کو کوئی علامات محسوس نہیں ہوئیں ۔ وہ خود کو ہشاش بشاش محسوس کرتے ہیں اور وہ سب سے الگ تھلگ رہنے کے باوجود اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے ۔ تاہم تمام ضروری احتیاطی اقدامات تعمیل کریں گے ۔ چیف منسٹر نے ہندی میں ٹوئیٹر پر اپنا پیغام شائع کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ۔