چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی سے حیدرآباد واپس

   

حیدرآباد/6فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی رانچی اور دہلی کے دو روزہ دورہ کے بعد آج حیدرآباد واپس ہوئے۔ ریونت ریڈی نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کے ہمراہ رانچی میں کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شرکت کی۔ شام میں نئی دہلی میں چیف منسٹر نے سابق صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور تلنگانہ سے لوک سبھا چناؤ میں حصہ لینے کی دعوت دی۔ انہوں نے ریاست میں 6 ضمانتوں پر عمل اور بی سی طبقات کی مردم شماری جیسے فیصلوں سے واقف کرایا۔ بی آر ایس ایم پی ڈاکٹر وینکٹیش کی کانگریس میں شمولیت کے بعد چیف منسٹر سہ پہر حیدرآباد واپس ہوگئے۔1