چیف منسٹر ریونت ریڈی سے سمپت کمار کی ملاقات،ایس سی زمرہ بندی مسئلہ پر بات چیت

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی سکریٹری اور سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر سمپت کمار اور پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سی ایچ وینکٹیش نے ملاقات کی اور درج فہرست اقوام کے مسائل پر بات چیت کی۔ ڈاکٹر سمپت کمار نے ناگر کرنول اسمبلی حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کے لئے مساعی کی تھی لیکن ہائی کمان نے ڈاکٹر ملو روی کو امیدوار بنایا۔ انتخابی مہم میں سمپت کمار اور ان کے ساتھیوں کو شامل کرنے کیلئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ملاقات کی اور ایس سی طبقات کے مسائل پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی طبقات کی زمرہ بندی میں کانگریس پارٹی سنجیدہ ہے لیکن یہ معاملہ مرکزی حکومت کے تحت ہے۔ ریونت ریڈی نے ایس سی زمرہ بندی کیلئے مرکز سے نمائندگی کا تیقن دیا ۔ انہوں نے ایس سی طبقات کے ساتھ ہر شعبہ میں انصاف کا بھروسہ دلایا ۔ 1