حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے عرس کے موقع پر درگاہ اجمیر کو خصوصی غلاف روانہ کیا ۔ اس موقع پر ریاست تلنگانہ اور ملک کی ترقی خوشحالی امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔ اس پروگرام میں ریاستی وزراء ڈی سریدھر بابو ، کونڈا سریکھا ، کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل عامر علی خاں ، صدر نشین ریاستی حج کمیٹی مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی ( خسرو پاشاہ ) ، صدر نشین ریاستی وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی ، صدر نشین ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن عبید اللہ کوتوال ، پلاننگ کمیشن کے نائب صدر نشین جی چناریڈی کانگریس کے قائدین محمد مقصود احمد ، مظفر علی خاں ، متین شریف تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین ، صدر نشین ریاستی لائبریز ڈاکٹر محمد ریاض ، محمد مجیب الدین ، ارجمند علی ، مجاہد عالم ، طاہر سعدی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔۔ 2