چیف منسٹر ریونت ریڈی کا آج دورہ کوڑنگل

   

Ferty9 Clinic

نومنتخب سرپنچ اور وارڈ ممبرس کے ساتھ لنچ کریں گے
حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کل 24 ڈسمبر کو اپنے انتخابی حلقہ کوڑنگل کا دورہ کریں گے۔ پنچایت چناؤ کے بعد چیف منسٹر کا اپنے حلقہ میں پہلا دورہ ہے جہاں نومنتخب سرپنچ، اُپ سرپنچ اور وارڈ ممبرس کا خیرمقدمی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ سرپنچوں کو چیف منسٹر سے راست بات چیت کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ مقامی مسائل کو پیش کیا جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نومنتخب عوامی نمائندوں سے دیہاتوں کی ترقی، مقامی عوامی مسائل اور حکومت کی فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے۔ چیف منسٹر نومنتخب سرپنچوں اور وارڈ ممبرس کے ساتھ لنچ کریں گے۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کے دورہ کے لئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔ اپوزیشن کے امکانی احتجاج کو دیکھتے ہوئے سخت چوکسی اختیار کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بی آر ایس نے کوڑنگل میں کسانوں کی اراضیات کو صنعتوں کے قیام کیلئے الاٹ کرنے کی مخالفت کی ہے۔ کسانوں کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکومت کو بہتر معاوضہ اور بازآبادکاری اسکیم کا اعلان کرنا پڑا۔ چیف منسٹر اپنے حلقہ میں انڈسٹریل زون کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مقامی افراد کو روزگار حاصل ہو۔1