حیدرآباد۔/26 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی 2 مارچ کو ونپرتی کا دورہ کریں گے جہاں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ ناگرکرنول کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ملوروی، ونپرتی کے رکن اسمبلی میگھا ریڈی اور اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدرنشین عبید اللہ کوتوال نے کانگریس قائدین کے ہمراہ چیف منسٹر سے ملاقات کی اور ونپرتی کے مسائل سے واقف کرایا۔ ونپرتی میں 500 کروڑ کی لاگت سے لون میلہ، جاب میلہ اور اسکل ڈیولپمنٹ میگھا کلسٹر شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ چیف منسٹر ان اسکیمات کا افتتاح انجام دیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر ملوروی نے ناگر کرنول لوک سبھا حلقہ کے درپیش مسائل سے واقف کرایا۔ انہوں نے متحدہ محبوب نگر کے انچارج وزیر دامودھر راج نرسمہا، ڈی سیتکا سے بھی ملاقات کی اور انہیں 2 مارچ کے دورہ چیف منسٹر میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر ملوروی نے کہا کہ چیف منسٹر کے دورہ سے متحدہ محبوب نگر ضلع کی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔1