کونسل ارکان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال، نیک تمناؤں کا اظہار
حیدرآباد۔20۔اگسٹ(سیاست نیوز) جناب عامرعلی خان و پروفیسر کودنڈارام ارکان قانون سازکونسل نے آج سکریٹریٹ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ‘ ڈپٹی چیف منسٹر و ریاستی وزیر فینانس مسٹر ملو بھٹی وکرمارکا‘ مشیر ریاستی حکومت مسٹر ویم نریندر ریڈی کے علاوہ چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ محترمہ سانتھی کماری سے خیر سگالی ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا سے دونوں ارکان قانون ساز کونسل کی ملاقات کے دوران گورنمنٹ وہپ مسٹر اے سرینواس‘ کے علاوہ ارکان اسمبلی ڈاکٹر سیمول کے علاوہ مسٹر آر بھوپتی ریڈی اور دیگر موجود تھے ۔ چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی نے اس خیر سگالی ملاقات کے دوران دونو ںارکان قانون ساز کونسل جناب عامر علی خان اور پروفیسر کودنڈا رام کو مبارکباد پیش کی اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا اور دونوں نامزد ارکان قانون ساز کونسل کے مستقبل کے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی میعاد کے دوران عوام کی خدمت کے ذریعہ نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔3