اضلاع میں پرچم کشائی کیلئے وزراء اور اہم شخصیتوں کو ذمہ داریاں
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 15 اگست کو ملک کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر حیدرآباد اور اضلاع میں پرچم کشائی کیلئے وزراء اور اہم شخصیتوں کے ناموں کو قطعیت دی ہے۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 1102 جاری کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی 15 اگست کو صبح 10 بجے تاریخی قلعہ گولکنڈہ پر قومی پرچم لہرائیں گے ۔ چیف منسٹر پرچم کشائی سے قبل ملک پر جان قربان کرنے والے فوجی شہداء کو خراج پیش کریں گے۔ حکومت نے مختلف اضلاع کے لئے وزراء اور صدورنشین کو پرچم کشائی کی ذمہ داری دی ہے ۔ وزیر زراعت ناگیشور راؤ کتہ گوڑم، وزیر جنگلات کونڈا سریکھا ہنمکنڈہ ، وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن کمار جگتیال، صدرنشین ایس سی کوآپریٹیو فینانس کارپوریشن بی نائک بھوپال پلی ، گورنمنٹ وہپ بی ایلیا جنگاؤں، نئی دہلی میں حکومت کے نمائندے جتیندر ریڈی گدوال، صدرنشین فارمرس کمیشن کودنڈا ریڈی کاما ریڈی، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو کریم نگر ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کھمم ، ڈپٹی چیرمین کونسل بنڈا پرکاش آصف آباد، گورنمنٹ وہپ رام چندر نائک محبوب آباد ، وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ محبوب نگر ، وزیر لیبر جی ویویک میدک ، حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے کیشو راؤ میڑچل، ریاستی وزیر ڈی انوسویا سیتکا ملگ ، نائب صدرنشین پلاننگ بورڈ جی چنا ریڈی ناگر کرنول ، ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نلگنڈہ ، ریاستی وزیر وی سری ہری نارائن پیٹ ، صدرنشین بی سی کمیشن جی نرنجن نظام آباد ، صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن عبیداللہ کوتوال پدا پلی ، گورنمنٹ وہپ اے سرینواس سرسلہ ، حکومت کے مشیر وی نریندر ریڈی رنگا ریڈی ، ریاستی وزیر دامودر راج نرسمہا سنگا ریڈی ، ریاستی وزیر پونم پربھاکر سدی پیٹ ، ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی سوریا پیٹ ، اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار وقار آباد ، گورنمنٹ چیف وہپ پی مہیندر ریڈی ونپرتی ، وزیر مال سرینواس ریڈی ورنگل اور صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی بھونگیر میں پرچم کشائی انجام دیں گے ۔ 1