چیف منسٹر نے بھی ارکان خاندان کی جائیداد آن لائن درج کروائی

,

   

اراضی تنازعات کے مستقل حل کیلئے سروے میں تعاون کرنے کے سی آر کی عوام سے اپیل
حیدرآباد: چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے ارکان خاندان کی جائیدادوں سے متعلق تمام تفصیلات آن لائن میں اندراج کروائی۔ مارکک منڈل کے موضع ایراویلی میں چیف منسٹر نے ان کے گھر پہنچنے والے ولیج سکریٹری سدیشور کو عام شہری کے طور پر چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے ارکان خاندان کی جائیداد کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے آن لائن میں درج کروایا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے ارکان خاندان کی جائیداد آن لائن کرانے کے بعد ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنی جائیدادوں کی تمام تفصیلات آن لائن میں درج کروائیں۔ کے سی آر نے کہا کہ ریاست کی ہر ایک انچ اراضی کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ جائیدادوں پر عوام کو مالکانہ حقوق فراہم کرتے ہوئے اراضیات و جائیدادوں کا تحفظ کرنے کے مقصد سے آن لائن سروے کا آغاز کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ جائیدادوں کا اندراج ملک میں پہلی مرتبہ تلنگانہ میں کیا جارہا ہے اور یہ بہت بڑی کوشش ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ زرعی اراضی کے ساتھ غیر زرعی اراضی کیلئے بھی پٹہ پاس بکس جاری کیا جائے گا۔ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد اراضی تنازعات کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا اور یہ عمل تاریخ کے سنہری پنوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔