چیف منسٹر نے نلگنڈہ کی ترقی کیلئے 88 کروڑ جاری کئے

   

حیدرآباد۔31۔ جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نلگنڈہ ضلع میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے 88 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر ، توسیع اور جنکشن کی ترقی کیلئے یہ رقم خرچ کی جائے گی۔ حکومت نے احکامات جاری کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں اور ان کے لئے الاٹ کردہ بجٹ کی تفصیلات پیش کی ہے۔ ویویکانند مجسمہ سے سڑکوں کی تعمیر و ترقی کیلئے 46 کروڑ منظور کئے گئے۔ نلگنڈہ ٹاؤن میں جنکشن کی ترقی پر 4 کروڑ اور ڈی ای او آفس سے کلکٹریٹ تک سڑک کی تعمیر پر 18 کروڑ خرچ کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر نے حال ہی میں نلگنڈہ کی ترقی کیلئے فنڈس کی اجرائی کا تیقن دیا تھا۔ ریاستی وزراء کے ٹی آر اور جگدیش ریڈی کے علاوہ نلگنڈہ کے رکن اسمبلی بھوپال ریڈی نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی مسائل سے واقف کرایا ۔ ر