روپئے برباد کردیئے، ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی آر ایس رکن اسمبلی سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر اپنے نواسے کو خوش کرنے 100 کروڑ روپئے خرچ کرکے فٹبال میچ کھیلنے کا الزام عائد کیا۔ آج اسمبلی حلقہ سنگاریڈی میں بی آر ایس کے نومنتخب سرپنچوں کی تہنیتی تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ہریش راؤ نے چیف منسٹر کے نعرہ تلنگانہ رائزنگ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ رائزنگ کے نام پر تلنگانہ کو زوال پذیر کیا جارہا ہے جبکہ چیف منسٹر ضرور فلائینگ میں ہونے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی کے 100 کروڑ روپئے سی ایس آر فنڈز کا چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بیجا استعمال کیا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ فٹبال کا شوق ہے تو چیف منسٹر اپنے ذاتی فنڈز سے فٹبال کھیلیں مگر انہیں سرکاری فنڈز کا بیجا استعمال کرنے کا قانونی، دستوری اور اخلاقی حق بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز سے نواسے کا شوق پورا کرنے والے ریونت ریڈی سے ریاست کے عوام فٹبال کھیلیں گے۔ گرام پنچایت انتخابات سے آغاز ہوگیا ۔ آئندہ جو بھی انتخابات منعقد ہوں گے اس میں بی آر ایس شاندار کامیابی درج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے دورحکومت میں کے سی آر نے سنگارینی کے سی ایس آر فنڈز سے میڈیکل کالج قائم کرکے غریب اور ہونہار طلبہ کو ڈاکٹرس بننے کا موقع فراہم کیا تھا۔ کے سی آر حکومت نے اسکولس تعمیر کئے تھے۔ ریونت ریڈی حکومت اپنے شوق کیلئے سرکاری فنڈز کو پانی کی طرح بہارہی ہے۔ ہریش راؤ نے عوام سے دریافت کیا مس ورلڈ کے مقابلوں اور فٹبال میچ سے ریاست کو کچھ حاصل ہوا ہے۔ زندگی کو خطرہ میں ڈال کر علحدہ تلنگانہ حاصل کرنے والے کے سی آر نے 10 سال تک بحیثیت چیف منسٹر ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی۔ 2 لاکھ بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئی۔ کانگریس نے انتخابات میں عوام سے بے شمار وعدے کئے مگر کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔2
