چیف منسٹر پاریکر کی حالت ابتر گوا میں تشکیل حکومت کیلئے کانگریس کا ادعا

   

پاناجی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)گوا کے وزیر وجئے سردیسائی نے آج چیف منسٹر منوہر پاریکر سے ملاقات کی اور کہا کہ اُن کی صحت میں ’’ابتری‘‘ آئی ہے، لیکن وہ مستحکم ہیں۔ سردیسائی نے گوا کے پانچ ایم ایل ایز کے ہمراہ پاریکر سے اُن کی خانگی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ قبل ازیں گوا میں بی جے پی کے رکن اسمبلی فرانسیس ڈی سوزا کے انتقال کے بعد کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ منوہر پاریکر حکومت اکثریت سے محروم ہوگئی ہے اور اس (کانگریس) نے حکومت تشکیل دینے کا ادعا پیش کردیا ہے ۔