چیف منسٹر کا آج اور کل متحدہ محبوب نگر ضلع کا دورہ

   

آبپاشی پراجکٹس کا معائنہ اور جلسہ عام سے خطاب

حیدرآباد ۔3 ۔ جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی 4 اور 5 جون کو متحدہ محبوب نگر ضلع کا دورہ کرتے ہوئے آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کا جائزہ لیں گے۔ وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی اور محبوب نگر کے وزراء اور عوامی نمائندوں کے ہمراہ چیف منسٹر نے دو دن تک زیر تکمیل پراجکٹس کا دورہ کرتے ہوئے عاجلانہ تکمیل کیلئے فنڈس کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ چیف منسٹر 4 جون کو 3 بجے دن نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل پہنچیں گے اور مکتھل لفٹ اریگیشن پراجکٹ ، بھیما پراجکٹ اور دریائے کرشنا پر بیاریج کی تعمیر کا جائزہ لیں گے ۔ وہ 3.30 بجے عہدیداروں کے ساتھ مکتھل نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ اریگیشن پراجکٹ کا معائنہ کریں گے ۔ شام میں کوئلہ ساگر پراجکٹ، کرشنا اور بھیما دریاؤں پر بیاریجس کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ چیف منسٹر شام تک مختلف پراجکٹس کا جائزہ لینے کے بعد محبوب نگر میں قیام کریں گے۔ ریونت ریڈی 5 جون کی صبح 10.30 بجے سے ناگر کرنول میں آبپاشی پراجکٹس کا معائنہ کریں گے۔ پالمور رنگا ریڈی کے علاوہ زیر تکمیل آبپاشی پراجکٹس کا شخصی طور پر معائنہ کریں گے ۔ شام میں چیف منسٹر جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور سڑک کے راستہ حیدرآباد واپس ہوں گے۔1/k