چیف منسٹر کا آج دورہ ضلع ونپرتی

   

Ferty9 Clinic

ونپرتی۔/28 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ متحدہ ضلع محبوب نگر میں زیر تعمیر بالوررنگاریڈی پراجکٹ کے تعمیری کاموں میں سرعت پیدا کرنے اور کاموں کا مشاہدہ کرنے آج ضلع ونپرتی کے گوپال پیٹھ کے ایدولہ تشریف لارہے ہیں۔ چند دن قبل چیف مسٹر پرگتی بھون میں ضلع محبوب نگر میں زیر تعمیر پراجکٹوں پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے عہدیداروں سے بات کی تھی۔ اس وقت متحدہ ضلع محبوب نگر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ کے پیش نظر وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے منگل کو پراجکٹوں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بالوررنگاریڈی کے ذریعہ متحدہ ضلع محبوب نگر اور رنگاریڈی کے 12 لاکھ 30 ہزار ایکر اراضی کو سیراب کرنے کا نشانہ بناتے ہوئے 35 ہزار کروڑ کی لاگت سے یہ پراجکٹ تعمیر کیا جارہا ہے۔ کالیشورم پراجکٹ کو برق رفتار میں جس طرح مکمل کیا گیا اسی رفتار سے بالور رنگاریڈی کو مکمل کرنے کا چیف منسٹر ارادہ رکھتے ہیں۔