چیف منسٹر کا دورۂ ممبئی

   

حیدرآباد۔ 13 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کل ممبئی کا دورہ کریں گے۔ وہ 21 جون کو کالیشورم پراجیکٹ کے افتتاح کیلئے مہاراشٹرا کے اپنے ہم منصب دیویندر فڈنویس کو مدعو کریں گے۔ کے سی آر 2 بجے دن فڈنویس کی رہائش گاہ پہنچیں گے اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دیں گے۔ اس تقریب میں چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ کالیشورم پراجیکٹ دریائے گوداوری پر تعمیر کیا گیا ہے۔