چیف منسٹر کرناٹک کے خلاف ریاستی وزیر کی شکایات مسترد : بی جے پی

   

بنگلورو ۔ بی جے پی اور ریاستی وزراء کے ایک گروپ نے آج کہا کہ سینئر وزیر کے ایشورپا نے چیف منسٹر کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے درست کام نہیں کیا ہے ۔ ریاستی وزراء اور کچھ ارکان اسمبلی نے اس مسئلہ پر چیف منسٹر کی حمایت کی ہے ۔ چیف منسٹر نے خود ابھی تک اس مسئلہ پر لب کشائی نہیں کی ہے ۔ ریاستی امور کے نگران بی جے پی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ ایشورپا کو ایسا مکتوب نہیں تحریر کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی وزیر کو کچھ مساء ہیں تو انہیں خود چیف منسٹر سے بات کرنا چاہئے ۔ اس طرح شکایات کرنا درست طریقہ نہیں ہے ۔