چیف منسٹر کرناٹک یدی یورپا کووڈ پازیٹیو ،دواخانہ میں شریک

,

   

بنگلورو۔ کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا کووڈ پازیٹیو تشخیص کئے گئے اور دواخانہ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر شریک کردیئے گئے ہیں۔ ان کے اتوار کی رات ٹسٹ کئے گئے تھے جس میں ایک انوکھے کورونا وائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا۔ اپنے مختصر ٹوئٹ میں یدی یورپا نے انہیں ڈاکٹروں کے مشورے پر دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے۔ 77 سالہ یدی یورپا نے ان تمام افراد سے جو ان کی عیادت کیلئے آرہے ہیں، درخواست کی ہے کہ وہ ان سے ملاقات نہ کریں، کیونکہ انہیں کووڈ کی علامات کا شکار قرار دیا گیا ہے اور وہ خودساختہ قرنطینہ میں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ وہ کورونا وائرس کے معائنے میں مثبت قرار دیئے گئے ہیں جبکہ وہ بالکل ہشاش بشاش ہیں، انہیں احتیاطی سفارشات پر جو ان کے ڈاکٹروں نے کی ہے، دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ اس لئے وہ اپنے ملاقاتیوں سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ ان کے قریب نہ آئیں، کیونکہ وہ خوداختیاری قرنطینہ پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے مریض قرار دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان بھی وائرس کے ٹسٹ میں پازیٹیو قرار دیئے گئے تھے اور وہ اسی وقت سے دواخانہ میں شریک ہیں۔ یدی یورپا نے کہا کہ انہوں نے امیت شاہ کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا ایک پیغام بھی روانہ کئے ہیں تاکہ وہ بھرپور طاقت کیساتھ قوم کی خدمت کرسکیں۔ گورنر ٹاملناڈو بنواری لعل پروہت بھی آج کورونا ٹسٹ میں پازیٹیو قرار دیئے گئے اور کاویری ہاسپٹل چینائی میں شریک کردیئے گئے ہیں حالانکہ وہ طبی اعتبار سے مستحکم صحت رکھتے ہیں اور انہیں مرض کی کوئی علامت بھی ظاہر نہیں ہوئی ہے۔