حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے 12 اپریل کو ایل بی اسٹیڈیم میں حکومت کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عہدیداروں کو اس کی تیاریاں کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو دئیے جانے والے افطار پارٹی میں چیف منسٹر کے سی آر ریاستی وزراء اور عوامی منتخب نمائندے اور اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے ۔۔ ن