حیدرآباد /4 اگست ( سیاست نیوز ) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے حالیہ تاریخی فیصلوں سے کانگریس کے ہوش اُڑ گئے ہیں۔ کسانوں کے قرض معافی اعلان کے بعد کانگریس بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور حکومت کو بدنام کرنے بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے ۔ مختصر اسمبلی مباحث میں کانگریس رکن سریدھر بابو نے سیلاب نقصانات کے جو اعداد و شمار پیش کئے ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ جو نقصانات ہوئے اس کا سریدھر بابو کیسے تخمینہ کرسکتے ہیں ۔ دھان کی کاشت دو دن تک بھی پانی میں رہنے پر کوئی نقصان نہیں ہوگا جبکہ سویا اور کپاس کی فصل پانی میں رہتی ہے تو نقصان ہوگا ۔ چیف منسٹر کے کسانوں کے قرض معاف کرنے کا اعلان کے بعد کانگریس کے ہوش اُڑ گئے ہیں ۔ بغیر کسی ثبوت کے حکومت پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں ۔ یاد رکھیں کے کسان سب کچھ دیکھ اور سن رہے ہیں کسانوں کو صرف 3 گھنٹے برقی دینے والے ہمیں اختلافات کا درس دینا بند کردیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے دوبارہ کسانوں کے قرض معاف کیا ۔ ریتو بندھو اسکیم متعارف کر دیا ۔ کسانوں کے کھاتوں میں 73 ہزار کروڑ روپئے جمع کرایا ۔ ریتو بیمہ اسکیم کو سوائے تلنگانہ کے کسی بھی ریاست نے نافذ نہیں کیا ۔ تلنگانہ میں جوفلاحی اسکیمات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ ملک کی جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومتیں ہیں وہاں اس طرح کی اسکیمات عوام کو دستیاب نہیں ہے ۔ ن
